پیر کے روز صبح کے وقت ایشیا اور اوشیانا میں کاروبار کے لیے مارکیٹ کھلنے کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں اور مستقبل کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔
ایسا سعودی عرب، عراق اور دیگر خلیجی ریاستوں کی جانب سے اتوار کے روز اچانک اس اعلان کی وجہ سے ہوا کہ وہ تیل کی پیداوار میں سابقہ منصوبے کے مقابلے کہیں زیادہ کمی کررہے ہیں۔
پیر کے روز یورپ اور امریکہ میں مارکیٹ کھلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی کرنے کا فیصلہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے “احتیاطی” اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
تیل کی پیداوار یومیہ ایک ملین بیرل سے زیادہ کم کردی جائے گی، اکتوبر میں اوپیک کی جانب سے یومیہ دو ملین بیرل کم کرنے کے فیصلے کے بعد سے یہ پیداوار میں اب تک کی سب سے بڑی کٹوتی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.