امریکی صدر جو بائیڈن نے لاطینی امریکہ کے ساتھ نئے اقتصادی تعاون کے منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔ لاس اینجلس میں جاری امریکی سربراہی اجلاس میں صدر بائیڈن کی جانب سے خطے میں مائگریشن کے مسائل کے حوالے سے نئے منصوبے کے اعلان کی توقع کی جارہی ہے۔ صدر بائیڈن نے امریکہ سمٹ کے افتتاحی گالا میں گفتگو کے دوران علاقائی رہنماؤں سے جمہوریت کے تحفظ اور اسے مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ واشنگٹن حکومت نے نکاراگوا، وینیزویلا اور کیوبا کے سربراہان کو اس سربراہی اجلاس کے لیے مدعو نہیں کیا، جس کے بعد میکسیکو، بولیویا اور ہونڈورا کے سربراہان مملکت سمٹ میں احتجاجاﹰ شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.