اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے آج منگل کے روز قحط کے شکار ملک جنوبی سوڈان کے لیے 426 ملین ڈالر کی امداد اپیل کر دی۔ اس افریقی ملک میں مسلسل خونریز تنازعے اور سیلابوں کے باعث کئی ملین انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق جنوبی سوڈان میں فی الفور خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو قحط کے اثرات اور بھوک سے بچایا جا سکے۔ اس ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے مالی امداد کی کمی کے باعث جنوبی سوڈان میں امدادی اشیائے خوراک کی فراہمی جزوی طور پر معطل کرنا پڑ رہی ہے۔ اس نئی پیش رفت کے بعد وہاں ایک اعشاریہ سات ملین انسانوں کو درپیش فاقہ کشی کا خطرہ شدید تر ہو گیا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.