نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نےکہا ہےکہ فن لینڈ منگل کو دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد کا اکتیسواں رکن بن جائے گا۔ نیٹو کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں سویڈن بھی اس دفاعی اتحاد میں شامل ہو جائے گا۔ فن لینڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کی حمایت کے لیے نیٹو پر زور دیں گے۔
پیر کے روز اس اعلان پر روس کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر نیٹو نے اپنے نئے رکن ملک میں کوئی فوجی تعینات کیے تو وہ اپنی مشترکہ سرحد کے قریب اپنے دفاع کو مضبوط کرے گا۔