تربت:
ہوشاپ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار بلوچ خاتون خانہ نورجان کی عدم رہائی اور جھوٹے مقدمے کے خلاف حق دو تحریک کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال تربت میں کاروباری ادارے اور مالیاتی مراکز بندہیں۔
جبکہ حق دوتحریک کی مرکزی قیادت اظہاریکجہتی کے لئے گوادراور تربت شہرسے ہوشاپ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں پربلوچ خواتین کی جانب سے نورجان کی رہائی تک روڑ بندرکھنے کے مطالبے پرکاربندہوکرسی پیک شاہراہ پر دھرناتیسرے روز بھی جاری ہے۔ جبکہ کوئٹہ،پنجگوراورملک کے دیگرحصوں سے آنے والی گاڑیاں اور کروڑوں روپے کے سامان سے لدے ٹرک اور مسافربسیں دونوں طرف کھڑی ہیں ۔
حکام کی جانب سے تاحال خاطرخواہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔