:تربت
پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدروصوبائی وزیرصحت سیداحسان شاہ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پریس کلب روڈ پر پارٹی آفس میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب سینکڑوں آسامیاں محکمہ صحت میں مشتہرکئے جائیں گے جبکہ نئی آسامیاں بھی تخلیق کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مفادعامہ کے پش نظر ڈائیریکٹرجنرل ہیلتھ آفس کومکران میں منتقل کیاجائیگا۔
انہوں نےکہاکہ سابقہ ادوارمیں محکمہ صحت میں صوبائی وزیر10% لیکرسال میں 40کروڑکماتاتھاہم نے اس پرسنٹ کوختم کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیکرفاتح قرارپائیں گے۔اجلاس سے پریس سیکریٹری صادق تاجر،ہیومین رائٹس سیکرٹری خان محمدجان گچکی،غفورکٹور،غنی شریف،سراج بیبگراور دیگرنے خطاب کیا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.