تربت:
تربت یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کااحتجاج پانچویں روزجاری،تربت سول سوسائٹی،مکران میڈیکل کالج کے طلباوطالبات،سندھ سے یوتھ پروگریسیوالائنس ،جاڑین دشتی ایڈووکیٹ کااظہاریکجہتی۔طلباالائنس کااحتجاج جاری رکھنے کاعزم
تربت یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ پانچ دنوں سے یونیورسٹی مین گیٹ بلوچ پراسٹوڈنٹس الائنس کااحتجاج جاری ہے،جس میں طلباوطالبات نے روڈپرکمبل اور چٹائیاں بچاکردن رات احتجاج پربیٹھے ہوئے ہیں،گزشتہ دنوں وائس چانسلرنے اپنے اسٹاف کے ساتھ احتجاجی کیمپ کادورہ کرتے ہوئے طلباسے احتجاج ختم کرنے اور مارچ کے مہینے میں اس مسئلے کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی،جبکہ طلبانے تحریری مطالبے پراحتجاج کرنے کاکہاجسے ردکیاگیا۔
الائنس کے احتجاجی طلباکے مطابق مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گااورموسم کی شدت کواپنے حق کے حصول میں ہرگزرکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔واضح رہے احتجاج کرنے والے بلوچ اسٹوٖنٹس الائنس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی(بساک)شامل ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.