پنجگور:
گزشتہ ہفتے نوجوان فٹبالر داد جان عنایت بلوچ کے ٹارگٹ کلنگ اور شہر میں مسلح بندوق بردار جہتوں کی موجودگی کے خلاف پنجگور شہر میں ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے شہید داد جان بلوچ اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار افراد کے قاتلوں کی گرفتاری،مسلح جہتوں اور منشیات کے اڈوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریلی نے جاوید چوک سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس جانے والی روڑ پرآکر دھرنے کا شکل اختیار کیااورجلسہ کیا۔
ریلی میں داد جان بلوچ،صغیر بادینی،جلیل سنجرانی،سفیرقدیر بلوچ،کے فیملی و خاندان سمیت پنجگور سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں مختلف شعبہ فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھے۔
ریلی کے شرکاء نے شہید داد جان بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری مسلح جہتوں اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے مطالبہ کے حق میں پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔
ریلی شرکاء نے قاتلوں کی فوری گرفتاری، ٹارگٹ کلنگ اور مسلح جہتوں کو ختم کرنے، منشیات کے اڈوں کو پنجگور سے ختم کرنے، پنجگور کے امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجگور کے عوام اب اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں مذید ان میں لاش اٹھانے کی سکت نہیں ہےشہید دادجان بلوچ کے قتل کو ایک ہفتہ گزر چکے ہیں لیکن قاتل ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں ۔
مقررین نے کہا کہ ضلع پنجگور روایتوں اور امن و سکون کا مسکن رہا ہے لیکن اب مسلح جہتوں نے اسے یرغمال بناکر شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دادجان شہید کا خاندان حکومت سے انصاف مانگ رہا ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے جرائم پیشہ افراد اگر اسی طرح قانون کی گرفت سے بچتے رہے تو کوئی بھی شہری خود کو محفوظ تصور نہیں کرے گا حکومت فوری طور پر دادجان عنایت کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ریلی کے شرکاء کےدرمیان آکر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرایا اور ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جو کیس کی پیش رفت پر روز کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گا۔
جس کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.