تربت:
نیوی ایئراسٹیشن پی این ایس صدیق تربت کے ایگزیکٹیوآفیسر کمانڈر زین العابدین نے کوہ مراد میں ذکری زائرین کے لئے ادویات کی بھاری کھیپ زیارت کمیٹی کے سیزنل چیئرمین ملابرکت کے حوالے کئے،اس دوران ذگری کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سیٹھ حامد،کہدہ حاصل،ڈاکٹرحیات ساجد،یوسف علی سمیت دیگرموجودتھے۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کمانڈر ذین العابدین نے کہاکہ نیوی کی جانب سے زائرین کی علاج و معالجے کے لئے ادویات عطیہ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی این ایس صدیق میں ماڈل اسکول چلا رہے جولوگوں کوسستی تعلیم فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب پی این ایس صدیق میں 25 بیڈ کا ہسپتال بنایا جائیگا جس میں مقامی لوگوں کوصحت کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس سے قبل نیوی نے اورماڑہ میں پی این ایس درمان جاہ بنایا جس میں لوگوں کو صحت کی سہولیات دی جارہی ہیں،علاوہ ازیں پاکستان نیوی نے اورماڑہ میں کیڈٹ کالج بنایاہے جس میں 50سیٹیں بلوچ اسٹوڈنٹس کے لئے مختص کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس صدیق اور نیوی تربت کے لوگوں کی فلاح کے لئے جوکچھ کرسکتی ہے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے اندراندرراشن کے لئے کیمپ لگایا جائیگا ڈی سی کیچ کے توسط سے تاریخ کاجلداعلان کرکے ایک ہزارلوگوں میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔
دریں اثنا ملا برکت نے نیوی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرذین العابدین نے اس معاملے میں خصوصی توجہ دی،امید کرتے ہیں ہمارے ادارے آئندہ بھی تعاون کرتے ہوئے عوامی روابط جاری رکھیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.