تمپ:
فدائی شاری بلوچ کی جسدِ خاکی کے باقیات 13مہینے بعد لواحقین کے حوالے، آبائی گاؤں میں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد آسودہ خاک کر دی گئیں۔
گزشتہ سال 26 اپریل بروزمنگل 25 رمضان المابرک کو کراچی یونیورسٹی کی کنفیوشس ڈیپارٹمنٹ میں چائنیز انسٹکٹرز پر خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کی میت کی باقیات گزشتہ روز ان کے ورثا کو دے دیئے گئے، جنہیں پیر کی شب نذرآباد منتقل کرکے آج منگل کی صبح مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دفن کردیا گیا۔
شاری بلوچ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقہ نذر آباد تمپ سے تھی۔ وہ ایم فل اسکالر ہونے کے ساتھ پیشہ کے لحاظ سے اسکول ٹیچر تھیں۔
وہ کلاتک سے تعلق رکھنے والے ڈینٹسٹ ڈاکٹر ہیبتان بلوچ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے انکے دو بچے ہیں۔
ان کی نمیرانی کے بعد ڈاکٹر ہیبتان بلوچ کو بھی مرکزی ملزم کے طور پر نامزد و مطلوب قرار دیا گیا ہے تاہم وہ روپوش بتائے جاتے ہیں۔