تربت:
نجی بینکوں کے یونین کی جانب سے ہفتہ کی تعطیل بحال کرنے اور رمضان کے مہینے میں مالیاتی اداروں کے اوقات کارمیں تبدیلی کے مطالبات کے لئے بینک یونین کے نمائندہ منیرشاہی اوردیگرنے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اوگراسمیت کئی ایک ادارے ایسے ہیں جنہیں ہفتہ کے روزتعطیل کی اجازت اور ماہ صیام میں ان کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ صبح آٹھ بجےسے لیکرشام چاربجے تک مالیاتی اداروں فرائض کی انجام دہی ماہ صیام میں مشکلات کاباعث ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں سمجھیں اورانسانوں جیسے برتاؤلیاجائے ہم مشین اور روبوٹ نہیں۔
بعدازاں نجی بینک کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیاانہوں نے پلے کارڈزاٹھارکے تھے جن پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔