تربت:
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدروصوبائی اسدللہ بلوچ کے گھرپرپنجگورمیں بم حملے کے خلاف بی این پی کیچ کے زیراہتمام تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر حملہ بلوچ چادروچاردیواری کے تقدس کوپامال کرناہے،یہ بلوچ اقدار کی خلاف ورزی اور ترقی پسند سوچ کے خلاف ایک سازش ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ بی این پی عوامی کا موقف واضح ہیکہ وہ پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے شعوری وپارلیمانی بنیاد پر عوام کی فلاح و بہبود اور بلوچ کی خوشحالی پر یقین رکھتے ہوئے سیاسی جد وجہد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ ایک سوچ و نظریہ کا نام ہے بلوچستان کے 32 اضلاع میں پارٹی فعال و مضبوط اور کارکنان موجود ہیں اور لاکھوں کارکنان و ان کے جیالے و چاہنے والے ہیں اس سے ان کے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید بلند ہونگے۔