فری بلوچستان موؤمنٹ یو کے برانچ نے برطانوی وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے بلوچستان میں پاکستان کے طرف سے کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاج کیا۔
فری بلوچستان موؤمنٹ یو کے برانچ نے آج لندن میں برطانوی وزیرِ آعظم ہاوس کے سامنے اپنا احتجاج رکارڈ کیا، یہ احتجاج پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی۔
واضع رہے کہ پاکستان نے اٹھائیس مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاگئ (چاغی) میں راسکوہ کے مقام پر کئی ایٹمی دھماکے کیے، ان دھماکوں کی تابکاری نے بلوچستان میں زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور جس کے نتیجے میں اب چاغی اور ملحقہ علاقوں میں جلد کی کینسر سمیت جسمانی بیماریاں بھی عام ہوگئیں۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے آج کے احتجاج کا مقصد دنیا کو پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں ایٹمی دھماکے اور ان کے بلوچستان کی ماحولیات اور بلوچ عوام کی صحت پر منفی اثرات کے حوالے سے برطانوی عوام کو آگاہی دینی تھی۔ احتجاج میں شریک بلوچ کارکنوں نے پاکستان کی بلوچستان پر قبضہ سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں اور بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور برطانوی عوام میں بلوچستان پر پاکستانی اور ایرانی قبضے کے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔
اس کے علاوہ فری بلوچستان موؤمنٹ کے کارکنوں نے احتجاج کے حوالے سے احتجاج میں آئے ہویےصحافیوں اورمیڈیا سے بات چیت بھی کی۔ یہ احتجاج ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے دوپہر دو بجے شروع ہوکر شام 4 بجے اختتامِ پزیر ہوا۔