پاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹراور مشیربر ائے سرمایہ کاری بورڈ گورنمنٹ آف پاکستان سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمیندار اور کسان بجلی اور پانی کی کمی جیسی مشکلات سے دوچار ہیں لہٰذابلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹراور مشیربر ائے سرمایہ کاری بورڈ گورنمنٹ آف پاکستان سید فیروز عالم شاہ نے جاپانی قونصلیٹ کوئٹہ میں انٹرنیشنل واٹر سیور انوائرمینٹل سروسز ٹیکساس(ہیوسٹن)امریکہ کے صدر ڈاکٹر جلال قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔
مشیربر ائے سرمایہ کاری بورڈ گورنمنٹ آف پاکستان سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان میں بارشوں اور برف باری میں کمی آئی ہے جس کے سبب زمین کی ری چارجنگ کم ہو گئی ہے اس صورتحال کے سبب بلوچستان میں زیر زمین پانی کا لیول کافی نیچے چلا گیا ہے، پانی کی کمی سے بلوچستان کی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور بلوچستان کے زمیندار اور کسان اس صورتحال سے پریشان ہیں کیونکہ بلوچستان کی آبادی کا بیشتر حصے کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے اور پانی کی کمی سے زمیندار اور کسان پریشانی میں مبتلا ہے اس پریشانی سے نجات کا حل زرعی ٹیوب ویلوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے میں مضمر ہے۔
سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف ایک ہی زرعی بیلٹ سندھ سے ملحقہ نصیرآباد ڈویژن ہے، جہاں زراعت کیلئے سندھ سے آنے والے پانی پر انحصار کیا جاتا ہے تاہم پانی میں کمی سے کاشتکاروں کو غیر معمولی نقصان پہنچ رہا ہے۔
مشیربر ائے سرمایہ کاری بورڈ گورنمنٹ آف پاکستان سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے نئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں اور لوگوں میں پانی کی بچت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔