کیچ میں منگل کی شب اوربدھ کو شدید بارش، بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا
منگل کی شب اور بدھ کی سہ پہر کوضلع کیچ کی تحصیل بُلیدہ،تُمْپ،مَنْد،دَشْت اور تُربَت سمیت ضلع کی بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔جس کے سبب بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔
ضلع بھر میں بجلی کے کئی کھمبے گر چکی ہیں اور راستوں پر درخت کھمبوں کی شکل میں رکاوٹیں آئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں موبائل نیٹ ورک جام ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔