تمپ میں دریائے نہنگ کے ریلے میں بہہ جانے والی بچی امیرہ بنت عثمان کی لاش 62 گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر نکال لی گئی۔
مقامی نوجوان شے جان نثار نے طویل جدو جہد کے تحت غوطہ لگا کر نعش کو جھیل سے نکال لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزنہنگ میں گومازی کراس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں شادی سے واپسی پر ایک پک اپ گاڑی دریائے نہنگ کی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی ، جس میں سوار خواتین،بچوں سمیت تمام افراد کو بچا لیاگیا تھا ۔
مگر دو سالہ بچی امیرہ بنت عثمان سکنہ دازن کو پانی بہا کر لےگئی تھی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے میں متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی اور نا ہی پانی سے نعش نکالنے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔