کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ،زیارت، پنجگور ،ژوب، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گواد ر،کیچ اور آواران میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور میں44، ژوب میں5، لسبیلہ میں2 ملی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج ( بد ھ ) کو کوئٹہ ، بارکھان، پشین، سبی، کوہلو، لورالائی، مستونگ،زیارت، چمن، مو سی ٰ خیل،ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے مقام پر شدید بارشوں کے باعث پنجرہ پل سے ملحقہ ٹریفک کیلئے بنایا گیا عارضی راستہ بہہ گیا کو ئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ، شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کے قر یب ٹریفک کیلئے بنایاگیاعارضی راستہ سیلابی ر یلے میں بہہ گیا ہے عارضی راستہ رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کے باعث پنجرہ پل ٹوٹ جانے کے بعد بنا یاگیاتھاتاہم اب پنجرہ پل کے قریب عارضی را ستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کوئٹہ،سبی شاہراہ پر ٹریفک بلاک ہو گئی ٹریفک بلاک ہونے سے بولان میں پنجرہ پل کے اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ،مقامی انتظامیہ نے واقعہ کے بعد موقع پہنچ کر راستہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا اور منگل کی شام راستے کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا۔
خضدارکے دور افتادہ علاقہ اندراچ میں سیلابی ریلے میں خاتون سمیت تین بچے بہہ گئے ،خاتون کی نعش نکالی گئی جبکہ تین بچوں کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور افتادہ علاقہ اندراچ میں پیر کے روز ہونے والی بارش کے باعث سیلابی ریلے میں خاتون سمیت تین بچے بہہ گئے کافی کوششوں کے بعد خاتون کی نعش سیلابی پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تین بچوں کی تلاش رات گئے تک جاری تھی ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمد الیاس کبزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی کی قیادت میں ریسکیو ٹیم تشکیل دی گئی ہے ریسکیو ٹیم میں مختلف ماہرین شامل ہیں بچوں کو تلاش کر رہے ہیں