نہنگ ندی گومازی کراس میں افسوس ناک واقعہ،شادی سے واپسی پر پک اپ گاڑی نہنگ ندی کی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سوار خواتین،بچوں سمیت تمام افراد کو بڑی مشکل سے بچا لیاگیا، مگر دوسالی بچی امیرہ بنت عثمان سکنہ دازن کو پانی نے بہہ کر لےگئی جسے تاحال نہ ڈھوڈا جا سکا۔
واضع رہے کہ منگل کی چھ گھنٹے کی شدید بارش کی چھوٹے بڑی ندی نالوں میں شدید سیلابی ریلے آگئے تھے۔
تربت سٹی پروجیکٹ کے منصوبے کو بروقت مکمل نہ کرنے کے سبب بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث اہل علاقہ سراپا احتجاج، روڈ بند کردیا، پولیس کے ساتھ مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
دشتی بازار میں تربت سٹی پرجیکٹ کے سبب بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگئی جبکہ سڑکوں پر بھی پانی جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا ہے، اہل علاقہ نے سٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کے خلاف جمعرات کو گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کیا اور روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی۔
اہل علاقہ نے کہاہےکہ سٹی پروجیکٹ کے لویانی منصوبے میں ناقص مٹیریل اورمنصوبے کی بروقت تکمیل نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ روز طوفانی بارش کا پانی لویانی ندی میں جانے کی بجائے سڑک پر بہتاہوا گھروں میں داخل ہوا جس سے چاردیواریوں کونقصان پہنچا۔
علاقہ مکینوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر مکران اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ٹائرجلاکرروڈ بند کردیا۔
بعد میں پولیس سے مزاکرات کے بعد روڈ کھول دیا گیا علاقہ مکینوں کے مطابق اگر مسلہ حل نہیں کیا گیا تو دوبارہ روڈ بند کر دیں گے۔