قلات شہر میں بارش جبکہ کوہ ہربوئی، سرخین، سری شہر، کپوتو، اسکلکو سمیت دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش و ژالہ باری، گندم کی کھڑی تیار فصلیں تباہ۔
زمینداروں کی سال بھر کی محنت ضائع، کروڑوں کا نقصان، ندی نالوں میں طغیانی و سیلابی ریلوں سے مذکورہ دیہی علاقوں میں زمینی بندات بھی سیلابی ریلوں کی نذر، حکومت سے ازالے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دو دن سے قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی اسکلکو سری شہر کپوتو عالی دشت ڈومبان سمیت مختلف دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش و ہربوئی میں بارش کیساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی و سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔
ہربوئی سری شہر کپوتو میں خشکابہ تیار گندم کی فصلیں بارش و سیلاب کی نذر ہوگئے جبکہ کئی زمینی بندات بھی بہہ گئے جس سے غریب زمیندار و عوام کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔
متاثرین نے کہا ہے کہ ہماری سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرکے نصانات کا ازالہ کرے۔