عالمی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ ہاک آلات کی منتقلی کے لیے صدارتی اتھارٹی کا استعمال کرے گی۔
امریکا میں کانگریس کی منظوری کے بغیر دفاعی ساز و سامان کی منتقلی کی جا سکتی ہے۔
امریکا کے پاس منتقلی کے لیے کتنے ہاک سسٹم اور میزائل ہیں اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس نے یوکرین کو ہاک ڈیفنس سسٹم بھیجنے کی رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرنے سے گریز کیا ہے۔
خیال رہے یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا 17.6 ارب ڈالرز کی سیکیورٹی امداد یوکرین بھیج چکا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.