امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی تنظیم کو دہشتگردوں کی عالمی تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آزادی اظہار اور انسانی حقوق کو ایرانی حکام کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔
مصنف سلمان رشدی کے سرپرانعام رکھنا ایک پرتشدد کام تھا جس کی ایرانی حکام نے تعریف کی۔ ایرانی تنظیم نے مصنف سلمان رشدی کے سر پر 3.3 ملین ڈالرکا انعام مقرر کررکھا ہے۔
مصنف سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوچکا ہے۔
حملہ آورکا کہنا تھا کہ اس نے سلمان رشدی کے متنازعہ کتاب “سیٹنک ورسز” کے دوصفحے پڑھے ہوئے تھے
خیال رہے سلمان رشدی کو 80 کی دہائی میں ایک ایسی کتاب لکھنے پر ایران سے قتل کی دھمکیاں ملی تھیں جس کتاب کو کئی مسلمان اہانت آمیز قرار دیتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.