نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون گفتگو میں اپنی پوری حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ افواج کے لیے 25 ہزار جیکٹس کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے مزید ایک ہزار میزائل فراہم کریں گے۔
برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے خیرسون سے روسی فوجیوں کے انخلا کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر سے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو 8 ماہ مکمل ہوگئے اور اس دوران روس نے یوکرین کے 4 علاقوں پر قبضے کر کے متنازع ریفرنڈم کے ذریعے جبری طور پر اپنی ریاست کا حصہ بنالیا۔
اس جنگ میں اب تک یورپی یونین سمیت مغربی ممالک روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی اسلحہ اور مالی امداد سے مدد کر رہے ہیں جب کہ روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.