امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہرکریمینچوک کے شاپنگ مال پر روسی میزائل حملہ کیا گیا جس کے متعلق یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
یوکرینی صدر زیلینسکی کے مطابق مال میں حملے کے وقت تقریباً ایک ہزار افراد موجودتھے لیکن خوش قسمتی سے کئی لوگ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
دوسری جانب یوکرین کےایک اور شہر خارکیف میں بھی روسی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے مقامی گورنرکا کہنا ہےکہ روسی شیلنگ میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔
- کوئٹہ: بوستان میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم، 4 افراد ہلاک - March 23, 2023
- بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کو سہ پہر تین بجے ہوگا - March 23, 2023
- ماحل بلوچ سے زبردستی لی گئی اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی - March 23, 2023