روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چند دنوں میں ماسکو کے زیرانتظام یوکرینی علاقوں کی روس میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کے روس میں الحاق کا اعلان چند دنوں میں کر سکتے ہیں۔ماسکو کے زیرانتظام یوکرین کے چارریجن لوہانسک،ڈونیٹسک،خیرسون،زاپوریزیا میں روس میں شامل ہونے کیلئے ریفرنڈم ہواجو 5 دن تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوا۔روس نے کہا کہ روسی سرزمین پر ہونے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ان علاقوں کے ووٹرز نے الحاق کی زبردست حمایت کی ہے۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کے دوران یوکرینی علاقوں کے روس میں الحاق کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب کیف اور مغربی ملکوں نے ریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ڈونیٹسک ریجن یوکرین کا ہی رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.