ٹیکنالوجی کے لیے معروف دنیا کی بڑی امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے 15 مئی بدھ کے روز تقریباً 27 برس بعد اپنے معروف ویب براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے گزشتہ برس ہی اعلان کیا تھا کہ ایک دور کے سب سے معروف اور غالب براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے زیادہ تر ورژنز سے ہٹا دیا جائے گا۔
کمپنی نے اب اس کی جگہ صارفین کو اپنا نیا ‘مائیکروسافٹ ایج براؤزر” استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے اس نے سن 2015 میں لانچ کیا تھا۔
مائیکروسافٹ نے تقریباً 27 برس پرانے اپنے مشہور براؤزر کا پلگ اب کھینچ لیا ہے، اس لیے انٹرنیٹ ایکسپلورر، جو بار بار کریش ہونے کے لیے بد نام تھا، نے اب غیر معینہ مدت کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.