امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 48 میگا پکسل اینڈ اینگل کیمرہ، سیٹلائیٹ کنیکٹیوٹی، 15 سکینڈ میں ایمرجنسی ایس او ایس مسیج بھیجنے کی صلاحیت رکھنے والا آئی فون 14 متعارف کروا دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے آئی فون 14 کے نئے ماڈلز رینج متعارف کرائی جو کسی ہنگامی صورتحال اور حادثے کا پتہ لگانے کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے کال ملا کر مدد کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
آئی فون 14 پلس ماڈل میں ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کی طرح بڑی سکرین ہوگی لیکن وہی A15 پروسیسر چپ ہوگی جو پچھلے آئی فون 13 کی تھی۔
مذکورہ فون 23 ستمبر تک ملنے کا امکان ہے، سیلولر کے ساتھ سیریز آٹھ کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور ایس ای کی قیمت 299 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے، الٹرا جس میں سیلولر کی خصوصیات شامل ہیں جس کی قیمت 799 امریکی ڈالر ہے۔