میٹا کے زیر انتظام چلنے والی ایپ واٹس ایپ نے اپنے وائس میسج (وائس نوٹ) کے فیچر کے ساتھ مختصر ویڈیو میسج (شارٹ ویڈیو نوٹ) کا فیچربھی شامل کر دیا ہے، جو تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو چکا ہے۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین وائس میسجز کی طرح فوری طور پر ویڈیو میسجزبھی بھیج سکیں گے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بھی چند روز پہلے اس فیچر کے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک کلپ شیئر کیا تھا۔
واٹس ایپ اپڈیٹ کے حوالے سے ایک بلاگ پوسٹ میں بھی اس فیچر سے متعلق آگاہ کیا گیاکہ مختصرویڈیو پیغام کا دورانیہ 60 سیکنڈ تک ہے اورپیغام وصول کرنے والے کی چیٹ میں بند آواز یعنی میوٹ پر خود بخود چل جاتا ہے جبکہ وائس نوٹ خود بخود نہیں چلتے اور اس کے دورانیے کی کوئی حد بھی نہیں ہوتی۔
نئے فیچر کے مطابق صارفین وائس نوٹ کے لیے دیے گئے بٹن کو دبا کر ویڈیو موڈ میں تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو میسج بھیج سکیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دونوں آپریٹنگ سسٹمز یعنی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔