امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین نے تائیوان کے قریبی سمندروں میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین نے تائیوان کے مشرقی ساحل سے کچھ دور چھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے پر چین کی جانب سے شدید تنقید کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔
نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد اپنے ردعمل میں چین نے ‘ضروری اور فوری‘ پانچ روزہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا تھا۔
یہ مشقیں دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے تائیوان میں ہو رہی ہیں اور چونکہ چین نے ان مشقوں میں اصلی گولہ بارود کے استعمال کا اعلان کیا ہے، اس لیے اس نے بحری جہازوں اور پروازوں کو اس خطے سے دور رہنے کا کہا ہے۔
خیال رہے چین نے ان مشقوں کے لیے تائیوان کے گرد چھ زون متعین کیے ہیں اور ان میں سے کچھ تو تائیوان کے 20 کلومیٹر تک کے فاصلے پر ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.