تائیوان کی صدر سائی انگ وین امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کیون میکارتھی سے منگل کے روز ملاقات کرنے والی ہیں۔ بیجنگ نے کہا کہ ریپبلکن رہنما کو ماضی کی “تباہ کن”غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔ چین نے اس ملاقات کی فوراً مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے” چین امریکہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا۔”
واشنگٹن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مختصر قیام عام چلن ہے اور چین کو اس سلسلے میں زیادہ ردعمل کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین “امریکی فریق اور تائیوانی حکام کے درمیان کسی بھی طرح کی سرکاری بات چیت اور رابطے کا مخالف ہے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم اقدامات کرے گا۔