امریکہ میں پرفیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسر شاہ زیب رند کی کوئٹہ واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
شاہ زیب رند نے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا ٹور اچھا رہا۔
انہوں نے کہا کہ دو پورفیشنل فائٹس آج تک کسی نے نہیں جیتیں، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ ٹائٹل ہے، امید ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے گی۔
بلوچستان کے پہاڑوں سے ون چیمپئن شپ پروفیشنل فائٹر تک کا سفر طے کرنے والے شاہ زیب رند کا شمار کوئٹہ کے قابل فخر مارشل آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔
شاہ زیب رند نے صرف چار سال کی عمر میں مارشل آرٹ کی مشق شروع کی اور اس نے 70 سے زائد فتوحات حاصل کی ں ون چیمپیئن شپ روسٹر میں شامل ہونے والے سب سے زیادہ ورسٹائل ایتھلیٹس میں سے ایک شاہزیب نے 6 ستمبر 2019 کو اپنا پروموشنل ڈیبیو کیا اور عالمی اسٹیج پر قدم رکھا۔
شاہزیب رند نے کہا کہ پہلے حکومت نے سپورٹ نہیں کیا تھا امید ہے اب کرے گی، میں بلوچستان کے نوجوانوں کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.