Tuesday, May 14, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

’فٹبال کے بادشاہ‘ پیلے 82 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ وہ حالیہ برسوں سے گردے اور پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔

جب معمول کے ٹیسٹوں میں ٹیومر کا پتہ چلا تھا تو پیلے نے ستمبر 2021 میں ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن ہسپتال میں اپنی بڑی آنت سے ٹیومر نکالنے کے لیے سرجری کرائی تھی۔ انھیں گذشتہ ماہ کے اختتام پر دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہسپتال سے ان کی بیٹی کیلی ناسیمینٹو اپنے والد کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے پوسٹ کرتی تھیں۔ جمعرات کو انھوں نے ہسپتال سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد پیلے کی لاش پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ اس تصویر پر انھوں نے لکھا کہ ’ہم جو کچھ ہیں وہ آپ کی بدولت ہیں۔ ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ ’ریسٹ ان پیس‘۔

پیلے نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1,363 میچوں میں 1,281 گول کیے، جس میں برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول بھی شامل ہیں۔ وہ 1958، 1962 اور 1970 میں تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ تھے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ پیلے سنہ 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی آخری رسومات پیر اور منگل کو سینٹوس میں ان کے گھر میں ادا کی جائیں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عوام پیلے کو ان کے آبائی شہر کی سڑکوں پر پریڈ کر کے خراج تحسین پیش کرسکیں گے۔رپورٹس کے مطابق پیلے نے اپنے 21 برس کے کیریئر میں 1363 میچوں میں 1281 گول کیے۔انہوں نے برازیل کے لیے 92 میچوں میں 77 گول کیے۔پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کا حصہ بھی تھے اور ان کا 3 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونا بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پیلے 2000 میں فیفا کے صدی کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ برازیلین کھلاڑی پیلے چند ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علا ج تھے جس کے بعد گزشتہ رات وہ 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Exit mobile version