فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تصدیق کی ہے کہ ٹوئٹر کی طرح ان کے پلیٹ فارم پر بھی ماہانہ فیس کے عوض صارفین بلیو ٹک حاصل کر سکیں گے۔
مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف فیس بک بلکہ ان کے دوسرے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی صارفین ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک حاصل کر سکیں گے۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر کی طرح انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کیے جانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم اب مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ جلد ہی ان کے پلیٹ فارم پر پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر کا آغاز ہوجائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.