روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک کیفے میں ہونے والے دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایک محب وطن روسی گروپ نے تقریب کا اہتمام کیا تھا، جہاں یہ دھماکہ ہوا۔
روس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دو اپریل اتوار کی شام کو سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک کیفے میں ہونے والے دھماکے میں جنگی امور کے معروف روسی بلاگر ولادلن ہلاک ہو گئے۔ ملک کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں 19 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور اس قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروف نے ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کییف کی جانب سے تاتارسکی جیسے بلاگرز کو باقاعدگی سے دھمکیاں دی جاتی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی حکومتیں جس طرح سے ”صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتی ہیں، اس تناظر میں ان کے ردعمل کا فقدان” سے بات خود ہی واضح ہو جاتی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.