بلغاریہ نے 10 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
دارالحکومت صوفیہ سے خبر ایجنسی کے مطابق روس کے 10 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا ہے۔
بلغارین وزارت خارجہ کے مطابق روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔
بلغارین وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ روس کے سفیر کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔