اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انکے سرمچاروں نے بروز 8 جون 2021 کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کرکڑکن میں پاکستانی فوج کے نل گسی دف کے مقام پر واقع کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق حملے کے بعد دشمن اہلکاروں کی کمک کیلئے جائے وقوع پر فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم ہمارے سرمچار باحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بولان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے نہتے عوام پر دشمن فوج کی جارحیت جاری ہے، بولان کے علاقے کرکڑن میں واقع مذکورہ کیمپ ان جارحانہ کارروائیوں کیلئے مین کیمپ کے طور پر استعمال کی جارہی تھی جسے آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی آبادی کی دفاع کے تناظر میں نشانہ بنایا۔
بی ایل اے ترجمان کا کہنا تھا کہ قبضہ گیر پاکستانی فوج پر ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔