ضلع کیچ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق ضلعی صدر میجر جمیل احمد کی قیادت میں بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبران واجہ حمل بلوچ ،میر ہاہڈ جمیل دشتی ،ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر واجہ شئے نزیر احمد ،حاجی عبدلعزیز ،نصیر احمد گچکی، سید جان گچکی ،کہدہ حاصل بلوچ ،شۓ ریاض احمد ،مصطفی گچکی، منظور رئیس ،محبوب سعید، ملا عبدالحمید ،تاج بشیر رند ،شۓ ثناءاللہ ،آفتاب گچکی، امین جان گچکی، قیوم بلوچ اور ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
احتجاجی ریلی میں بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم ، ایران بارڈر کی بندش، تربت میں زمینوں پر ناجائز قبضہ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی، نااہل حکومت کی غلط اقدامات اور عوام دشمن پالیسیوں کی بھر پور مذمت کی گئی.