خضدار میں اغواء نُما گرفتاریوں کے خلاف، امن و امان کی دِگرگوں صورتحال اور دیگر اُمور پر اجلاس آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ بی این پی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما عبیداللہ گنگو، ناصرکمال بلوچ، بی این پی عوامی کے رہنما نورالدین چھٹّہ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما شیر احمد قمبرانی، پی پی پی کے ضلعی صدر سجادزیب محمد حسنی، تحصیل صدر جمیل قادر، جمعیت نظریاتی کے ضلعی امیر مولانا عبدالغفور کرخی، پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد صدیق مینگل، انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل، حاجی محمد اقبال بلوچ، مزدور اتحاد سے صابرحسین قلندرانی، ٹرانسپورٹ یونین سے سیکرٹری عنایت اللہ نے شرکت کی۔
اجلاس کی نظامت کے فرائض عبیداللہ گنگو نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں حالیہ دنوں میں خضدار میں اغواء نُما گرفتاریوں ، امن و امان کی دِگرگوں صورتحال اور دیگر اُمور پر اہم فیصلے کئے گئے۔