کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے تحصیل تمپ بند گوز، نظر آباد، تمپ سٹی، ملک آباد، میر عیسی کورجو، کورجو آسیا آباد، کلاہو،آسیا آباد کہن اور تلوکان بالیچہ میں شمولیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حمل بلوچ ،ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی ،سینئر نائب صدر شئے نزیر احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی، انفارمیشن سیکرٹری شئے ریاض احمد، سنئیر رہنماء کہدا حاصل بلوچ،تحصیل کلاتک کے صدر تاج بشیر رند ،تحصیل ناصر آباد کے صدر ملا عبدالحمید ،تحصیل گوکدان کے صدر مراد بخش روشن ،تحصیل ناصر آباد کے جنرل سیکرٹری قیوم بلوچ،ماسٹر نثار احمد ،نجیب بلوچ اور لعل جان بلوچ موجود تھے.
پروگرام میں حمل بلوچ، میجر جمیل احمد دشتی اور نصیر احمد گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بڑی تعداد میں لوگوں کی بی این پی میں شامل ہونا اس بات کی علامت ہے بی این پی واحد پارٹی ہے جو کسی سودا بازی اور گڑجوڈ کا حصہ نہیں بلکہ اپنے مفلوک الحال عوام کے مفادات کا ضامن ہے ہمارا مشن بلوچ سرزمین کی دفاع یہاں کے ساحل وسائل کی جدوجہد ہے. انہوں نے کہا آج بی این پی میں لوگ جوک در جوک شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس بات کی غمازی ہیکہ بی این پی نے بلوچ قومی مفادات کو ترجیح دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں آج پورے بلوچستان میں بی این پی کے بیانیہ کو تقویت مل رہی ہے اور لوگوں کی شمولیت سے ظاہر ہیکہ لوگ اس بیانیہ سے متفق ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں. عوام نے موروثی اور روایتی سیاست کو دفن کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا بلوچستان کے لوگ ظلم کے شکار ہیں اور ہر دور میں جابر اور ظالم کے ظلم سہتے آ رہے ہیں اور آج بھی وہی ظلم سہتے آرہے ہیں بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، اغوا برائے تاوان اپنی آخری حدود تک پہنچ چکی ہے لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی کے علاوہ کوئی اور جماعت نہ عوام کی فکر میں نہیں نہ ہی عوام کے دکھ درد کو سن رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اندھوں، بہروں اور گنگوں کا راج ہے لیکن بلوچستان میں ایسا ہم ہرگز نہیں ہونے دینگے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کل بھی اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک تھا اور آج بھی شریک ہے ہم نے ہر وقت عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے لیکن بدقسمتی سے حکمران عمل کرنے میں سست ہیں محض وعدے وعید پر عوام کو ورغلایا جاتاہے لیکن اب عوامی بیداری ان نام نہاد مفاد پرست ٹولوں کو یکسر مسترد کر چکی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کو مضبوط کرکے اپنی حقوق کا دفاع اور اپنی سرزمین پر اختیارات حاصل کرنے پر متحد و یکجاہ ہوکر سردار اختر جان مینگل کی آواز کو اور تقویت دیں گے جو آواز حق و صداقت کی ترجمان ہے. تمام شمولیت کرنے والے دوستوں کو بی این پی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ نئے دوست پارٹی کو مضبوط کرنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہیں رہینگے۔