کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی تربت میں باہڑ جمیل دشتی ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفور بلوچ تھے، جبکہ اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمد گچکی نے چلائی.
اجلاس میں علاقائی وسیاسی صورتحال، تنظیمی امور، کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں اورزیادتیوں کے خلاف، خصوصی طور پر بارڈر بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سرفہرست رکھتے ہوئے سیرحاصل بحث کی گئی.
اجلاس میں بارڈربندش کو عوام کی زیست وموت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں کیسکو کی زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وکلاء برادری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی شدید مذمت ہوئے کیچ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا گیا.
اجلاس میں بارڈر بندش کے متعلق تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بی این پی ایک سیاسی جمہوری پارٹی ہے عوام کے مسائل کے حل کے لئے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد پریقین رکھتی ہے،اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ بی این پی آل پارٹیز کیچ، بارڈر ایکشن کمیٹی سمیت ان تنظیموں سے جو بارڈر سے متعلق جدوجہد کررہے ہیں ان سے بات چیت کرکے متفقہ طورپر وسیع البنیاد احتجاجی پروگرام تشکیل دیا جائے گا.
اجلاس میں بارڈر بندش کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر ایک رابطہ کمیٹی جو گوادر، پنجگور اور تربت اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے صلاح و مشورہ کرکے رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی میزبانی ضلع کیچ کرے گی.
اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر واجہ شئے نزیر احمد ،نائب صدر حاجی عبدالعزیز، ڈپٹی جنرل سیکریٹری نصیر احمد بگی. ہیومن رائٹس سیکرٹری مصطفیٰ گچکی، لیبر سیکرٹری محبوب سعید اور کسان و ماہی گیر سیکرٹری منظور رئیس بھی موجود تھے.