لندن:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی این پی یورپ کے آرگنائزنگ کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یورپ میں بی این پی کے آرگنائزر بلوچ رہنماء نوردین مینگل اور ڈپٹی آرگنائزر اصغر شاہوانی نامزد ہونگے.
بی این پی کی جانب ان پر اعتماد کرنے اور یورپ میں آرگنائزر نامزد کئیے جانے پر نوردین مینگل نے پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا
پارٹی اعلامیہ کے مطابق یورپ آرگنائزنگ کمیٹی ممبران میں شاہ جہان بلوچ، عنایت مینگل، نجیب مینگل، شاہ جہان شاہوانی، ناصر شاہوانی، رحیم بلوچ اور ہمایون گچکی شامل ہونگے جو پارٹی کے مطابق یورپ میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات اٹھائینگے اور پارٹی منشور کو اولیت دیں گے-