کوئٹہ:
بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نومنتخب چئیرپرسن ڈاکٹرصبیحہ بلوچ اور تمام مرکزی عہداروں و ورکنگ کمیٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت بلوچ طلباء کے درمیان شعوری سیاست کو پروان چڑانے کے ساتھ تعلیمی مسائل پر جدوجہد کریگی۔
بلوچ نواجونوں کو اس وقت مختلف سیاسی و تعلیمی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا واحد حل تمام بلوچ طلباء تنظیموں کا آپس میں اتحاد و مشترکہ سیاسی جدوجہد ہے۔ترجمان بی ایس او نے کہا ہیکہ بساک کو دوسرا مرکزی کونسل سیشن کی کامیابی سے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے نئی قیادت اتحاد کے راستے پر گامزن ہوکر مشترکہ جدوجہد کی راہ ہموار کریگی