بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ کے زیر اہتمام مرکزی کال پر ساروان پریس کلب کے سامنے بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نزر محمد ابابکی، سینٹرل کمیٹی کے رکن ملک عبدالرحمن خواجہ خیل بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کی رکن آغا عدنان شاہ بلوچ،جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین قدیر بلوچ،فناس سیکرٹری میر عبدالغفار مینگل، ہیومن رائٹس سیکرٹری منیر آغا بلوچ، ٹکری نور احمد قمبرانی، ثناء نور بلوچ، ٹکری عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے چمن سے لیکر گوادر تک بلوچستان ایک ہے.
موجودہ حکومت بلوچستان کو تقسیم کرنے کی مزموم سازش کررہی ہے جسے بی این پی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی اور اسکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گی مقررین کہا کہ گوادر کو الگ صوبہ بنانے کی خواب دیکھنے والوں کا خواب خواب ہی رہے گا. انھوں نے کہا کہ بی این پی اپنے قائد سردار اختر مینگل اور قائدین کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت اور ساحل وسائل کی جنگ لڑتے رہینگے اور بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ہرسازش کو بے نقاب کرکے انکے ناپاک سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے اور انہیں ناکام بنادینگے اور بی این پی بلوچستان کی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہر وقت بلوچستان کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور بلوچستان کی سائل وسائل کے حفاظت کےلیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی.


بلوچستان کو تقسیم کرنے والے پہلے بلوچ اکابرین کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لے سی پیک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکے میں رکھا گیا گوادر کے عوام آج بھی پانی،بجلی گیس،ودیگر بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات حاصل کرنے کے لیئے ترس رہیں ہیں اور اب سلیکٹڈ حکمران بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم کرنے کی ناکام سازش کرکے گوادر پر وفاق قبضہ کرنے کی کوشش کرتہیں ہیں جو بی این پی اور بلوچ قوم کے لیئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں بلوچ قوم ان تمام سازشوں کو اتحاد و یکجہتی کے زریعے ناکام بنائیں اسی طرح دیگر سیاسی جماعتیں بھی بلوچستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرکے اپنا کردار ادا کریں
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی بسیمہ کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی پر بلوچستان کو شمالی اور جنوبی کے نام سے تقسیم کرنے کے سازش کے خلاف اور بلوچستان میں کرپشن و بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں بی این پی کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسئ زئی ضلعی ڈپٹی سکر یٹری عبدالخالق بلوچ کسان ومائیگری سکریٹری محمد ایوب بلوچ ضلعی ہیومن رائٹس سکریٹری انوارالحق بلوچ تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ نائب صدر عبدالواحد بلوچ محمد اسلم عیسئ زئ آغا عارف عیسئ زئی قادربخش بلوچ نعیم بلوچ سمیت دیگر کارکنان شریک تھے-