کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں یورپ کے نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر میر نورالدین مینگل، ڈپٹی آرگنائزر اصغر شاہوانی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر یورپ میں بلوچ کاز اور وہاں پر موجود بلوچوں کو متحد کرنے میں کوشان رہیں گے اور مادرِ وطن سے منسلک رشتہ اور پہچان کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کریں گے۔
دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (قطر) کے سابق صدر میر عبدالرشید مینگل نے بھی بی این پی یورپ آرگنائزنگ باڈی کو مبارک بعد دیتے ہوئے یہ امید ظاھر کی کہ وہ پارٹی پروگرام کو احسن طریقہ سے یورپ میں رہنے والے بلوچ قوم تک پہنچائیں گے