میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کورونا وبا کے دوران حکومتی ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جس پر سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
دوہزار بیس میں ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے یاسین محی الدین پر کوالالمپور کی عدالت نے 6 مقدمات میں فرد جرم عائد کی۔
یاسین محی الدین سے ملائیشیا کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاسین محی الدین کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تعمیرات کے شعبے میں بلڈنگ کنٹریکٹرز کی مدد کے لیے سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
یاسین محی الدین پر 195 ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بعد یاسین محی الدین دوسرے سابق وزیراعظم ہیں جنہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.