وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آصف علی زرداری سے تمام معاملات طے کرلیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری نے وزیر اعلیٰ قدوس کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک اور مدت کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے دیگر سیاسی رفقاءکے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.