لندن:
اتوار 17ستمبر 2023کو بلوچ ریپبلکن پارٹی لندن کی جانب سے ”ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ“ برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے کا مقصد بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ نسل کُشی ، مارو پھینکو پالسی و ڈیرہ بگٹی میں جاری پاکستانی فورسز کے آپریشن کے خلاف انسانی و عالمی ادارے ایکشن لیں۔
مظاہرے میں بڑی تعداد میں بلوچ خواتین،مرد و بچوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈیرہ بگٹی میں موجودہ پاکستانی فورسز کا آپریشن سمیت بلوچستان بھر میں جاری پاکستانی فوج کی فوجی بربریت و انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف نارے درج تھے۔
مظاہرین نے اپنے خطاب میں برطانوی حکومت،انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی اداروں سے بلوچستان میں پاکستان فوج کی جانب سے بلوچوں کی نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے برطانوی حکومت کو مکاطب کرتے ہوئے کہا کہ! برطانوی حکومت پاکستان کو مالی امدا دینا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی کی معیشت کلاپس ہوجاتا ہے تو برطانیہ، امریکہ و دیگر ممالک انہیں سہارے دینے کیلئے معاشی سپورٹ کرتے ہیں،اور اسی معاشی سپورٹ کا پاکستان بلوچستان میں بلوچ نسل کُشی پر استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی ادارے و ممالک فلسطین،سیریا و دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بات کرتے ہیں، مگر جب بلوچستان کی باری آتی ہے تو یہ اپنی آنکھیں بند کردیتے ہیں۔
مظاہرین نے سوال کیا کہ، کیا انسانی حقوق کے ادارے اور برطانیہ، امریکہ و دیگر انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بلوچوں کو انسان نہیں سمجھتے جو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کُشی پر خاموش تماشائی ہیں؟
مظاہرین نےعالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت برطانیہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔