دریائے سندھ سے نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی سکھر بیراج انتظامیہ کی جانب سے سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 27.28.36.41.42.اور گیٹ نمبر 43 سے ہفتے کے روز مزید 7 نامعلوم نعشیں برآمد ہونے کی اطلاع دی گئی
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر نعشیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کی بعد ازیں ولیس معرفت ایدھی سینٹر نے لاورث قرار دیکر تدفین کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے
سکھر انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد لاشیں پانی میں بہہ کر آتی ہیں
دو روز قبل پانچ لاشیں نکالی گئی تھیں مزید اطلاع پر ریسکیو ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے
دوسری جانب ایدھی انفارمیشن ڈیسک کے مطابق سکھر بئراج کے گیٹوں سے برآمد ہونے والی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے اسپتال روانہ کیا جارہا ہے اور پولیس قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء نہ ملنے کے بعد لاواث میت تدفین کو ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے روہڑی پولیس کی نگرانی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جارہا ہے۔