عطاءاللہ دشتی
مند ضلع کیچ کا ایک تحصیل ہے جو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مند سول سوسائٹی کے مطابق سول ہسپتال سورو میں کوئی میل ڈاکٹر موجود نہیں ہے- حال ہی میں سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے نوکیں کہن کے رہائشی ایک سالہ زیدان ولد محمد عالم کو کھانسی(دمہ) کی تکلیف کے سبب ایمرجنسی سول ہسپتال مند میں لے جایا گیا جہاں آکسیجن سسٹم نہ ہونے کی سبب یہ بچہ انتقال کر گیا۔
واضع رھے کہ گزشتہ ایک ھفتہ سے پہلے ایک معصوم بچی علاج نہ ہونے کے سبب انتقال کر گئی۔ مند کے سول ہسپتال میں ادوایات کی بہت کمی ہے اور اس مہنگائی کے دوران مند کے غریب عوام کے لیے جہاں زندگی گزارنا ایک چیلنج ہے وہاں ادویات کی خریداری قریباً نا ممکن ہے۔
مند کے عوام کو ایک عام بخار کے لیے سیرپ اور پناڈول نجی کلینک سے خریدنا پڑتا ہے۔ مزید براں، مند سول ہسپتال میں کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے مند کے رہائشی کو معمولی سے علاج کیلئے تربت کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
میں محکمہ صحت بلوچستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسلے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد اسکے حل کیلئے عملی اقدام اٹھائے-
- مند تحصیل صحت کی سہولیات سے محروم ہے - January 26, 2023
- Erik Erikson’s psychosocial theory of development - January 14, 2023
- کتاب کا جائزہ: آپ جیت سکتے ہیں - January 5, 2023