ایران میں برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
علی رضا اکبری کو 2019میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ 80کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے دوران ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے موجودہ سیکرٹری اور 1997سے 2005تک ایران کے وزیر دفاع رہنے والے علی شمخانی کے قریبی ساتھی اور ڈپٹی وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلیجنس کا کہنا تھا کہ علی رضا اکبری برطانوی انٹیلیجنس سروسز کیلئے ایران میں انتہائی اہم ایجنٹ تھے جو ایران کے حساس مقامات اور معلومات تک رسائی رکھتے تھے۔
برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح علی رضا اکبری کی فوری رہائی کو یقینی بنانا ہے۔