اطلاعات کے مطابق 22 مئی اتوار کے روز تہران میں موٹر سائیکل پر سوار دو بندوق برداروں نے پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے گھر کے باہر ان پر پانچ گولیاں چلائیں اور فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں آسانی سے کامیاب ہو گئے۔ یہ واقعہ دو پہر بعد چار بجے کے قریب پیش آیا جب وہ گھر واپس پہنچے تھے اور ابھی اپنی کار میں ہی سوار تھے۔ جائے وقوعہ سے حاصل کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خون آلود شخص کار میں گرا پڑا ہے اور جس کی سیٹ بیلٹ ابھی تک لگی ہوئی ہے۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور حکام کے مطابق بندوق برداروں کی تلاش جاری ہے۔ کرنل صیاد خدائی کا تعلق اس قدس فورس سے تھا جو، ایرانی قیادت کی ایما پر پڑوسی ملک شام اور عراق میں بھی کام کرتا رہا ہے۔ ایران نے اس ‘قتل’ کا الزام امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے وابستہ حملہ آوروں پر عائد کیا ہے۔
Courtesy: DW
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023